قومی ویمن والی بال چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

منگل 23 اکتوبر 2018 12:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن والی بال چیمپئن شپ پرسوں بدھ سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے جمنازیم ہال میں شروع ہوگی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شاہ نعیم ظفر نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پاکستان واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان آرمی، پاکستان بورڈ، پاکستان پولیس اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ سے ملک میں ویمنز والی بال کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ یہ چیمپئن شپ کھلاڑیوں کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کو مختلف انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے منتخب کیا جائیگا اور کھلاڑیوں کو آگے آنے کے بہترین مواقع مہیا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ 28 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 12:19:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :