قومی فٹ سال چیمپئن شپ 26 اکتوبر سے شروع ہوگی

منگل 23 اکتوبر 2018 12:19

قومی فٹ سال چیمپئن شپ 26 اکتوبر سے شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی فٹ سال چیمپئن شپ 26 اکتوبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں شروع ہوگی۔ پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چودہ مختلف ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، سی ڈی اے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس 25 اکتوبر کو ہوگا جس میں چیمپئن شپ کے قوانین اور ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 12:19:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :