کینسر کا شکار رومن رینز ٹائٹل اور ریسلنگ چھوڑ گئے
گزشتہ 11 برس سے لیوکیمیا کا شکار ہوں،بیماری واپس آگئی : چیمپئن ریسلر
ذیشان مہتاب منگل 23 اکتوبر 2018 12:40
نیو یارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اکتوبر2018ء) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے سپر سٹار رومن رینز اچانک اپنے ٹائٹل سے دستبردار ہوگئے اور عارضی طور پر کھیل کو بھی خیرباد کہہ دیا۔ایک روز قبل ڈبلیو ڈبلیو ای را کے ایونٹ میں ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن رومن رینز نے انکشاف کیا کہ انہیں لیوکیمیا کا مرض لاحق ہے،واضح رہے کہ یہ بیماری کینسر کی ایک قسم ہے جس کی وجہ سے خون اور بون میرو متاثر ہوتے ہیں۔ہفتہ وار ایونٹ ڈبلیو ڈبلیو ای را کے دوران ریسلنگ رنگ میں تقریر کرتے ہوئے رومن رینز نے کہا کہ وہ گزشتہ 4 سالوں سے اس ریسلنگ رنگ میں آرہا ہیں، بطور رومن رینز انہوں نے بہت کچھ کہا لیکن وہ سب جھوٹ تھا۔33سالہ چیمپئن ریسلر کا کہنا تھا کہ یہ سب اس لیے جھوٹ ہے کیونکہ ان کا اصل نام جو (جوزف انوئے) ہے اور وہ گزشتہ 11 برس سے لیوکیمیا کا شکار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ بیماری انہیں واپس آگئی ہے اس لیے وہ اب مزید ریسلنگ نہیں لڑ سکتے اور انہیں اپنا یونیورسل چیمپئن شپ کا ٹائٹل چھوڑنا پڑے گا۔رومن نے کہا کہ ان کا امریکن فٹ بال کا کیریئر اختتام پذیر ہوگیا تھا، لیکن وہ اس رنگ میں آئے، ان کے مداحوں کی وجہ سے انہیں یہ مقام حاصل ہوا اور چیمپئن بننے کا خواب پورا ہوا۔انہوں نے واضح کیا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ یہ ان کی ریٹائرمنٹ کی تقریر ہے، کیونکہ جیسے ہی وہ اس بیماری سے آزاد ہو جائیں گے وہ واپس ریسلنگ میں آجائیں گے۔اس دوران ریسلنگ ایرینا میں موجود تماشائیوں نے ThankYouRoman کے نعرے لگائے جس کے ساتھ ہی رومن رینز اپنا ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپیئن شپ کا ٹائٹل رنگ میں چھوڑ کر چلے گئے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 12:40:17
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 26 اپریل کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا