پاکستانی بچے نے بمراہ کو اپنے بچپن کی یاد دلا دی ،ْ بائولنگ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

پانچ سالہ بچے کو بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کے ایکشن میں باؤلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا جب چھوٹا تھا تو کرکٹ ہیروز کے ایکشن کی نقل کرتا تھا ،ْ اب خوشی ہو رہی ہے کہ آج بچے میرے ایکشن کی نقل کر رہے ہیں ،ْ بھارتی فاسٹ بولر

منگل 23 اکتوبر 2018 13:55

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) پانچ سالہ ننھے پاکستانی فاسٹ باؤلر نے مشہور بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کو اپنے بچپن کی یاد دلا دی۔گزشتہ دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں پانچ سالہ بچے کو بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کے ایکشن میں باؤلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف نے لکھا کہ اس بچنے ایشیا کپ میں بمراہ کو باؤلنگ کرتے ہوئے دیکھا اور اس وقت سے ہر مرتبہ انہی کی طرح باؤلنگ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

اس ٹوئٹ کو دیکھ کر بمراہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور اپنا ردعمل دیتے بچپن کی یادوں میں کھو گئے۔بھارتی فاسٹ باؤلر نے کہا کہ جب میں چھوٹا تھا تو اپنے کرکٹ ہیروز کے ایکشن کی نقل کرتا تھا اور اب خوشی ہو رہی ہے کہ آج بچے میرے ایکشن کی نقل کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 13:55:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :