کرس گیل نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی

کبھی پاکستان نہیں گیا ،ْخواہش ہے پاکستان پرائیویٹ طیارہ بھیج دے ،ْ میں بیٹھ کر پاکستان چلا جاؤں ،ْانٹرویو

منگل 23 اکتوبر 2018 13:55

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) کرکٹ کی دنیا میں ‘یونیورس باس’ کا خطاب حاصل کرنے والے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اور خطرناک ترین بلے باز کرس گیل نے پاکستان کے ورلڈکپ فاتح کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان سے ملنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انٹرویو کے دوران کرس ہینری گیل نے کہا کہ میں کبھی پاکستان نہیں گیا لیکن موقع ملا تو خوشی سے جائوں گا اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ضرور ملوں گا جو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان جانے کیلئے ان کی کوئی شرط ہے تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ صرف ایک ہی شرط ہے کہ پاکستان پرائیویٹ طیارہ بھیج دے اور میں اس میں بیٹھ کر پاکستان چلا جاؤں۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 13:55:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :