پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں کل کھیلا جائیگا

منگل 23 اکتوبر 2018 13:55

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل بدھ کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 26 اکتوبر کو دبئی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 28 اکتوبر کو دبئی میں ہی کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کی ٹیم کو 1-0 سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی کرکٹ میں پاکستان کو آسٹریلیا پر برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب 17 میچز کھیلے گئے جن میں سے پاکستان نے 9 میچز اپنے نام کئے اور 7 میں آسٹریلوی ٹیم کامیاب رہی جبکہ ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 13:55:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :