بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائیگا

بنگلہ دیشی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ،ْ بنگلہ دیشی ٹیم نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں 28 رنز سے شکست دی تھی

منگل 23 اکتوبر 2018 13:55

چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل بدھ کو چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔یاد رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بنگلہ دیشی نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں 28 رنز سے شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 13:55:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :