کینسر کا شکار رومن رینز ٹائٹل اور ریسلنگ چھوڑ گئے

گزشتہ 11 برس سے لیوکیمیا کا شکار ہوں،بیماری واپس آگئی : چیمپئن ریسلر

منگل 23 اکتوبر 2018 16:57

کینسر کا شکار رومن رینز ٹائٹل اور ریسلنگ چھوڑ گئے
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے سپر سٹار رومن رینز اچانک اپنے ٹائٹل سے دستبردار ہوگئے اور عارضی طور پر کھیل کو بھی خیرباد کہہ دیا۔

(جاری ہے)

ایک روز قبل ڈبلیو ڈبلیو ای را کے ایونٹ میں ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن رومن رینز نے انکشاف کیا کہ انہیں لیوکیمیا کا مرض لاحق ہے،واضح رہے کہ یہ بیماری کینسر کی ایک قسم ہے جس کی وجہ سے خون اور بون میرو متاثر ہوتے ہیں۔

ہفتہ وار ایونٹ ڈبلیو ڈبلیو ای را کے دوران ریسلنگ رنگ میں تقریر کرتے ہوئے رومن رینز نے کہا کہ وہ گزشتہ 4 سالوں سے اس ریسلنگ رنگ میں آرہا ہیں، بطور رومن رینز انہوں نے بہت کچھ کہا لیکن وہ سب جھوٹ تھا۔33سالہ چیمپئن ریسلر کا کہنا تھا کہ یہ سب اس لیے جھوٹ ہے کیونکہ ان کا اصل نام جو (جوزف انوئی) ہے اور وہ گزشتہ 11 برس سے لیوکیمیا کا شکار ہیں
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 16:57:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :