آسٹریلیا کیخلاف ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی سے شعیب ملک کی چھٹی

تجربہ کار آل راونڈر تاحال قومی ٹیم کو جوائن نہیں کر سکے، وقت پر ابوظہبی نہ پہنچ پانے کے باعث آج کے میچ میں شرکت نہیں کریں گے ٹیم میں تین فاسٹ بائولرحسن علی، فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی کھیلیں گے،دیگر کلاڑیوں میں فخر زمان، بابر اعظم، سرفراز احمد( کپتان)، محمد حفیظ اور دیگر شامل ہیں، پاکستانی ٹیم نے مسلسل دوسرے دن ابوظہبی گرائونڈ میں پریکٹس کی

منگل 23 اکتوبر 2018 19:30

آسٹریلیا کیخلاف ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی سے شعیب ملک کی چھٹی
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) آسٹریلیا کیخلاف ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی سے شعیب ملک کی چھٹی، تجربہ کار آل راونڈر تاحال قومی ٹیم کو جوائن نہیں کر سکے، وقت پر ابوظہبی نہ پہنچ پانے کے باعث آج کے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سینئر آل راونڈر شعیب ملک بدستور بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں اپنے بچے کی ولادت کے منتظر ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی پیدائش کے فوراً بعد شعیب ملک ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ تاہم چونکہ شعیب ملک تاحال ابوظہبی نہیں پہنچے، اس لیے وہ بدھ کے روز آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ شعیب ملک کی غیر موجودگی میں آصف علی چھٹے نمبر پر کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

ایک سال بعد پاکستانی ٹیم میں آنے والے عماد وسیم اور شاداب خان سپنرز کی حیثیت سے کھیلیں گے جب کہ ٹیم میں تین فاسٹ بائولرحسن علی، فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی کھیلیں گے۔

دیگر کلاڑیوں میں فخر زمان، بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد حفیظ اور دیگر شامل ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی ٹیم نے مسلسل دوسرے دن ابوظہبی گرائونڈ میں پریکٹس کی۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کے لیے منتخب کردہ ٹیم میں سرفراز احمد(کپتان و وکٹ کیپر)، فخرزمان، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، شاہین شاہ آفریدی،عثمان شنواری، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاداب خان اور وقاص مقصود شامل ہیں۔ ٹی ٹونٹی میچز 24،26 اور 28 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 19:30:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :