اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 27 اکتوبر سے شروع ہوگا

بدھ 24 اکتوبر 2018 13:29

اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 27 اکتوبر سے شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2018ء) اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 27 اکتوبر سے ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میںشروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پہلا کوارٹر فائنل مقابلہ اکبر کلب اور گلشن کلب کی ٹیموں کے درمیان دن گیارہ بجے ہوگا اور دوسرے کوارٹر فائنل میچ ہماکلب اور بولان کلب کی ٹیمیں دوپہر ایک بجے مدمقابل ہونگی، 28 اکتوبر کو تیسر کوارٹر فائنل میچ مہران کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان دوپہر ایک بجے کھیلا جائیگا جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں پی ٹی سی یوتھ کلب اور گنگال کلب کی ٹیموں کا سہ پہر تین بجے آمنا سامنا ہوگا ،ْٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 24/10/2018 - 13:29:00