ترکی ناکام، 2024ء یورو فٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی کا تاج جرمنی کے سر پر سج گیا

بدھ 24 اکتوبر 2018 14:29

ترکی ناکام، 2024ء یورو فٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی کا تاج جرمنی کے سر پر سج گیا
نیون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) جرمنی کو 2024ء میں شیڈول یورو فٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی۔ جرمنی نے ترکی کو ہرا کر میزبانی کا تاج اپنے سر سجا لیا اور جرمنی دیوار برلن گرنے کے بعد پہلی مرتبہ میگا چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ مغربی جرمنی نے 1988ء میں یورو چیمپئن شپ کی میزبانی کی تھی۔ میگا ایونٹ جون اور جولائی میں منعقد ہو گا جس میں دنیائے فٹ بال کی 24 ٹاپ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

32 روزہ ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 51 میچز کھیلے جائیں گے۔ برلن میگا ٹورنامنٹ فائنل کا میزبان ہو گا۔ نیون، سوئٹزرلینڈ میں یوئیفا ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں یورو 2024ء چیمپئن شپ کی میزبانی کیلئے ووٹنگ کے بعد میزبانی کے امیدوار ممالک جرمنی اور ترکی نے پریزنٹیشنز پیش کیں تاہم جرمنی نے ترکی کو ہرا کر یورو چیمپئن شپ کی میزبانی حاصل کی۔ یوئیفا کے صدر الیکسینڈر سیفرین نے فاتح میزبان کے اعلان سے قبل جرمنی اور ترکی مضبوط امیدوار ہیں۔ ووٹنگ جمہوری انداز سے ہوئی اور ہر جمہوری فیصلے درست ہوتے ہیں اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ 2024ء یورو چیمپئن شپ شاندار ہوگی۔
وقت اشاعت : 24/10/2018 - 14:29:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :