سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان واحد بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کولمبو میں کھیلا جائیگا

جمعہ 26 اکتوبر 2018 13:06

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2018ء) سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان واحد بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل ہفتہ کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائیگا جبکہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 نومبر تک گال میں کھیلا جائیگا، دوسرا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 نومبر تک کینڈی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 23 سے 27 نومبر تک کولمبو میں کھیلا جائیگایاد رہے کہ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز انگلینڈ نے 3-1 سے جیت لی تھی ،ْدونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا ،ْ دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 31 رنز سے ہرا کر برتری حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

تیسرے ون ڈے میں بھی بارش نے پیچھا نہ چھوڑا اور میچ کو 21 اوورز تک محدود کر دیا گیا اور اس میچ میں انگلش ٹیم 7 وکٹوں سے کامیاب رہی تھی۔ اس کے بعد چوتھا ون ڈے بھی بارش سے متاثر ہوا اور مہمان ٹیم نے میزبان سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 18 رنز سے ہرا کر سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ سری لنکن ٹیم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 219 رنز سے جیتا تھا۔
وقت اشاعت : 26/10/2018 - 13:06:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :