راجر فیڈرر اور الیگزینڈر زاویرو سوئس انڈورز اوپن مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 26 اکتوبر 2018 16:54

جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2018ء) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اور جرمنی کے الیگزینڈر زاویرو عمدہ کارکردگی کی بدولت سوئس انڈورز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ اینڈرس سیپی پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں شہرہ آفاق ٹینس سٹار میزبان کھلاڑی راجر فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی جان لینارڈ سٹرف کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر زاویرو بھی سرخرو رہے، انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے الیکسی پوپرین کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دیکر ایونٹ کا کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ روس کے ڈینئل مڈویڈو نے اٹلی کے اینڈرس سیپی کو شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ انکی فتح کا سکور 7-6 اور 6-2 تھا۔
وقت اشاعت : 26/10/2018 - 16:54:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :