اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں(کل) دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے

ہفتہ 27 اکتوبر 2018 16:58

اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں(کل) دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2018ء) اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں (کل) اتوار کو دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تیسرا کوارٹر فائنل میچ مہران کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں پی ٹی سی یوتھ کلب اور گنگال کلب کی ٹیموں کا سہ پہر تین بجے آمنا سامنا ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 27/10/2018 - 16:58:20