بی پی ایل 2019ء پلیئرز ڈرافٹنگ، محمد اشرفل کی میچ فکسنگ سزا ختم ہونے کے بعد 5 برس بعد واپسی، کومیلا وکٹورینز نے شاہد آفریدی اور ایون لیوس کو 2 لاکھ ڈالرز میں خریدا، یاسر شاہ کھلنا ٹائٹنز کی طرف سے ایکشن میں نظر آئیں گے

اتوار 28 اکتوبر 2018 21:40

بی پی ایل 2019ء پلیئرز ڈرافٹنگ، محمد اشرفل کی میچ فکسنگ سزا ختم ہونے کے بعد 5 برس بعد واپسی، کومیلا وکٹورینز نے شاہد آفریدی اور ایون لیوس کو 2 لاکھ ڈالرز میں خریدا، یاسر شاہ کھلنا ٹائٹنز کی طرف سے ایکشن میں نظر آئیں گے
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2018ء) آئندہ برس شیڈول بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے سلسلے میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہو گئی، بنگلہ دیشی کرکٹر محمد اشرفل کی میچ فکسنگ سزا ختم ہونے کے بعد 5 برس بعد واپسی ہوئی ہے، وہ چٹاگانگ وائی کنگز کی نمائندگی کریں گے، بی پی ایل کے دوسرے ایڈیشن کے دوران میچ فکسنگ اسکینڈل سامنے آیا تھا جس میں اشرفل بھی ملوث پائے گئے تھے اور انہیں پانچ سالہ پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا، کومیلا وکٹورینز نے شاہد آفریدی اور ایون لیوس کو 2 لاکھ ڈالرز میں خرید لیا، پاکستانی سپنر یاسر شاہ کھلنا ٹائٹنز کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو بی پی ایل 2019ء کے سلسلے میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مقامی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی بولی لگی، کومیلا وکٹورینز نے سابق پاکستانی آل رائونڈر شاہد آفریدی اور ویسٹ انڈین بلے باز ایون لیوس کو خرید لیا، کھلنا ٹائٹنز نے یاسر شاہ اور لاستھ مالنگا کو اپنا بنا لیا، چٹاگانگ وائی کنگز نے بنگلہ دیشی کرکٹر محمد اشرفل کو خرید لیا، ان کی میچ فکسنگ سزا ختم ہونے کے بعد پانچ سال بعد دوبارہ واپسی ہوئی ہے، کھلنا ٹائٹنز نے وکٹ کیپر بلے باز جہارالاسلام کی خدمات حاصل کر لیں، سلہٹ سکسرز نے ویسٹ انڈین آل رائونڈر فابین ایلن کو 30 ہزار ڈالرز کے عوض خرید لیا، پاکستانی فاسٹ بائولر محمد سمیع راجشاہی کنگز، سہیل تنویر سلہٹ سکسرز، شعیب ملک اور عامر یامین کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کریں گے۔

وقت اشاعت : 28/10/2018 - 21:40:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :