سرفراز الیون نے آسٹریلیا کے خلاف ”مشن وائٹ واش “ مکمل کرلیا

بابر اعظم کی ایک اور نصف سنچری ،شاداب خان کی عمدہ باﺅلنگ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 اکتوبر 2018 00:05

سرفراز الیون نے آسٹریلیا کے خلاف ”مشن وائٹ واش “ مکمل کرلیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اکتوبر2018ء) پاکستان نے آسٹریلیا کو آخری ٹی ٹونٹی میچ میں رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش مکمل کرلیا ہے ۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کپتان سرفراز احمد ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،سیریز کے تینوں میچز میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور ابتدائی دو میچز میں فتح اپنے نام کی۔

فخرزمان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے صاحبزادہ فرحان نے بابراعظم کے ساتھ اننگز اوپن کی اور دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کو بہترین اوپننگ فراہم کیا ، صاحبزادہ فرحان 39رنز بنا کر 93کے مجموعی سکور پر نیتھن لیون کا شکار بنے ، بابر اعظم اپنی 7ویں نصف سنچری مکمل کرتے ہی اینڈریو ٹائی کے گیند پر بولڈ ہوگئے ۔شعیب ملک18رنز بنا کر ایڈم زامپا کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے ،آصف علی4اور فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے مچل مارش کا شکار بنے ،حفیظ اور عماد نے پاکستان کا سکور150رنز تک پہنچایا ،حفیظ32اور عماد 3رنز کیساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے لیے ایرون فنچ اور ایلکس کیری نے اننگز کا آغاز کیا اور کیری نے عماد وسیم کے پہلے اوور میں20رنز بٹورے تاہم فہیم اشرف نے فنچ کو1رن پر چلتا کیا ،محمد حفیظ نے اپنے پہلے اوور میں کیری کی وکٹ حاصل کی ، کرس لین اور بین میکڈر موٹ نے تیسری وکٹ کے لیے 36رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد لین15رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بن گئے ، بین میکڈر موٹ 21 رنز بنا کر سیریز میں تیسری مرتبہ رن آﺅٹ ہوگئے ،گلین میکسویل4رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ، مچل مارش21رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے جبکہ ڈارسی شارٹ بھی 10رنز بنا کر عثمان شنواری کی گیند پر شعیب ملک کے شاندار کیچ کی بدولت پوویلین لوٹے ،اینڈریو ٹائی5رنز بناکر حسن علی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ، ایڈم زامپا آﺅٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے اور پوری کینگرو ٹیم 117رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

پاکستان کیلئے شاداب خان نے 3جبکہ حسن علی نے 2اور عثمان شنواری ، حفیظ اور فہیم نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔ گرین شرٹس نے آج کے میچ کے لئے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں،فخرزمان کی جگہ صاحبزادہ فرحان اور شاہین آفریدی کے بدلے عثمان شنواری کوحتمی ٹیم میں شامل کیا ہے۔سرفراز الیون نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ 66 رنز اور دوسرا مقابلہ 11 رنز سے جیتا تھا۔
وقت اشاعت : 29/10/2018 - 00:05:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :