پو پو یوتھ انڈر۔18 فٹ بال چیمپئن شپ 2 نومبر سے شروع ہوگی

پیر 29 اکتوبر 2018 11:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2018ء) پو پو فٹ بال اکیڈمی کے زیراہتمام پو پو یوتھ انڈر۔18 فٹ بال چیمپئن شپ 2 نومبر سے کراچی کمپنی فٹ بال گرائونڈ اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پو پو فٹ بال اکیڈمی کے سربراہ حارث بن ہارون نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والا ٹورنامنٹ سنگل لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جا ئے گا۔ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد انعام اور ونر ٹرافی سے نوازا جائیگا۔
وقت اشاعت : 29/10/2018 - 11:47:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :