بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 3 نومبر سے شروع ہوگا

پیر 29 اکتوبر 2018 14:34

بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 3 نومبر سے شروع ہوگا
چٹاگانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2018ء) بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9 نومبر سے سلہٹ میں شروع ہوگا۔ زمبابوین ٹیم طویل عرصے سے شکستوں کے بھنور میں پھنسی ہوئی ہے۔ ون ڈے سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد زمبابوین ٹیم کو اب ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں شرکت کرنے والی زمبابوین ٹیم کپتان ہملٹن مسکڈزا، برائن چاری، کریگ ایرون، برینڈن ٹیلر، سین ولیمز، سکندر رضا، پیٹر مور، ریجس چیکبوا، ڈونلڈ ٹریپانو، کائل جروس، برینڈن ماووتا، ویلنگٹن مسکڈزا، ریان برل، ٹنڈئی چتارا اور کرسٹوفر موفو پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 29/10/2018 - 14:34:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :