تازہ ترین آئی سی سی ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ، عماد وسیم 14 درجے چھلانگ لگا کر دوبارہ ٹاپ ٹین میں داخل

بابر اعظم ایک درجہ ترقی پا کر دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر براجمان، فنچ کو پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا، فخر زمان کی 3 درجے تنزلی، بائولرز میں شاداب خان دوسرے نمبر پر برقرار،

پیر 29 اکتوبر 2018 18:41

تازہ ترین آئی سی سی ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ، عماد وسیم 14 درجے چھلانگ لگا کر دوبارہ ٹاپ ٹین میں داخل
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2018ء) سٹار پاکستانی بلے باز بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ میں ایک درجہ ترقی پاکر دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہو گئے۔ انہوں نے ایرون فنچ سے ٹاپ پوزیشن چھینی، فخر زمان 3 درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔ بائولرز میں شاداب خان دوسرے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ عماد وسیم 14 درجے چھلانگ لگا کر دوبارہ ٹاپ ٹین میں داخل ہو گئے۔

پیر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں بابر اعظم نے دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریز میں دو نصف سنچریاں سکور کیں اور ایک درجہ ترقی کے ساتھ فنچ کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کیا۔

(جاری ہے)

فخر زمان 3 درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

انگلینڈ کے جیسن روئے کی 5 سیڑھیاں چڑھ کر ٹاپ ٹین میں انٹری ہوئی ہے۔ انہوں نے نویں پوزیشن سنبھال لی، شعیب ملک 29ویں، سرفراز احمد 41ویں، محمد حفیظ 69ویں نمبر پر موجود ہیں۔ دوسری جانب بائولرز میں افغانستان کے راشد خان بدستور سرفہرست ہیں۔ شاداب خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ عماد وسیم 14 درجے چھلانگ لگا کر دوبارہ ٹاپ ٹین میں داخل ہو گئے۔

انہوں نے دسویں پوزیشن حاصل کر لی، فہیم اشرف 16ویں نمبر پر آ گئے۔ حسن علی کا 21واں نمبر ہے، انگلینڈ کے عادل رشید 4 درجے بہتری کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئے۔ آسٹریلوی فاسٹ بائولر بلی سٹین لیک 9 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں داخل ہو گئے۔ انہوں نے نویں پوزیشن سنبھال لی۔ آل رائونڈرز میں گلین میکسویل سرفہرست ہیں۔ محمد نبی دوسرے اور شکیب الحسن تیسرے نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 29/10/2018 - 18:41:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :