نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی ون ڈے سیریز کل سے شروع ہوگی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز سیریز کا آغاز 7نومبر سے ہوگا

منگل 6 نومبر 2018 12:38

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی ون ڈے سیریز کل سے شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2018ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کل بدھ سے شروع ہو گی۔ کپتان سرفراز احمد ون ڈے میں بھی جیت کیلئے پرعزم ہیں۔ٹی ٹوئنٹی سیریز تین صفر سے شاہینوں کے نام رہی۔کپتان سرفراز نے کھلاڑیوں سے اس حوالے سے امید لگالی۔

(جاری ہے)

سرفراز نے کہاہے کہ ون ڈے میں جلد وکٹیں گرنے سے ٹیم مشکل میں آ جاتی ہے، کوشش کریں گے کہ پوری تیاری کیساتھ میدان میں اتریں۔بیٹسمین بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کروں گا ٹی ٹوئنٹی والی فارم ون ڈے میں بھی جاری رکھوں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز سیریز کا آغاز سات نومبر سے ہورہا ہے۔
وقت اشاعت : 06/11/2018 - 12:38:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :