پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کیلئے بری خبر آگئی

اہم کھلاڑی انجری کے باعث سیریز سے باہر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 6 نومبر 2018 12:37

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کیلئے بری خبر آگئی
ابوظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6نومبر2018ء) پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز سے قبل ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم فٹنس مسائل میں گھر گئی اور ایک کھلاڑی سیریز سے باہر جب کہ دوسرے کی شرکت مشکوک نظر آرہی ہے۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹسمین کورے اینڈرسن انجری کا شکار ہوگئے اور سیریز سے باہر ہوگئے۔کورے اینڈرسن کو ایڑھی میں تکلیف کا سامنا تھا جس کی وجہ سے انہیں تیسرے ٹی ٹونٹی میں بھی نہیں کھلایا گیا تھا جب کہ انہیں اب واپس نیوزی لینڈ روانہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب آل راﺅنڈر ٹوڈ ایسٹل کی بھی ون ڈے سیریز میں شرکت مشکوک نظر آرہی ہے۔ٹوڈ ایسٹل کو گھٹنے میں درد کا مسئلہ پیش آرہا ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ انہیوں پاکستان کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے سکواڈ کو پورا کرنے کے لیے کیوی ٹیم نے ٹی ٹونٹی میں اپنا ڈیبیو کرنے والے سپنر اعجاز پٹیل کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

اس کے ساتھ ساتھ نوجوان فاسٹ باو¿لر لوکی فرگیسن اور بیٹسمین جارج ورکر کو بھی ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں کین ولیمسن (کپتان)، ٹوڈ ایسٹل، ٹرینٹ بولٹ، کالن ڈی گرینڈہوم، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، کالن منرو، ہنری نکولس، اعجاز پٹیل، اش سودھی، ٹیم ساﺅتھی ، روس ٹیلر، بی جے واٹلنگ اور جارج ورکر شامل ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 نومبر کو اور دوسرا میچ 9 نومبر کو ابو ظہبی اور تیسرا میچ 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان نے تین ٹی ٹونٹی پر مشتمل سیریز میں نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کردیا تھا۔


وقت اشاعت : 06/11/2018 - 12:37:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :