اقبال ڈے باکسنگ مقابلی9نومبرکو ہونگے

بوائز‘جونیئرز اور سینئرز کلاس کے باکسرز حصہ لینگے‘مقابلے کراچی‘حیدر آباد اور بے نظیر آباد میں منعقد ہونگے

منگل 6 نومبر 2018 17:33

اقبال ڈے باکسنگ مقابلی9نومبرکو ہونگے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2018ء) علامہ اقبال ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ کے مقابلے کراچی‘حیدر آباد اور شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں منعقد ہونگے‘ سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اصغر بلوچ کے مطابق سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن تعاون سے منعقد ہونے والے مقابلے کراچی میں استاد محمد سٹو باکسنگ اسٹیڈیم بلوچ چوک چاکیواڑہ لیاری میں سائوتھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیراہتمام نگراں سیکریٹری سائوتھ ایسو سی ایشن عبدالرزاق بلوچ ہونگے۔

(جاری ہے)

حیدر آباد باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ینگ مین باکسنگ کلب پکہ قلعہ حیدر آباد میں نگراں سیکریٹری حیدر آباد ڈویژن عبدالرزاق زہری ہونگے جبکہ شہید بے نظیر آباد کے زیر اہتمام گورنمنٹ سندھی پرائمری اسکول شہداد پور میں نگراں رانا واجد سیکریٹری شہید بے نظیر آباد ہونگے‘ بوائز جونیئرز اور سینئر کلاس کے باکسرز ان مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
وقت اشاعت : 06/11/2018 - 17:33:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :