کرکٹ کی تاریخ بد ل گئی،

ایک اوور میں43رنز کا نیا ریکارڈ قائم فور ڈ ٹرافی میں جو کارٹر اور بریٹ ہیمپٹن نے نیا لسٹ اے ریکارڈ بنا ڈالا

بدھ 7 نومبر 2018 16:20

کرکٹ کی تاریخ بد ل گئی،
ہیملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2018ء) کرکٹ اب تبدیل ہورہی ہے اور رن ریٹس میں بھی اضافہ ہورہا ہے تاہم بدھ کے روز نیوزی لینڈ کے ون ڈے ٹورنامنٹ فور ڈ ٹرافی میں ہیملٹن کے مقام پر ناردرن ڈسٹرکٹس کے جو کارٹر اور بریٹ ہیمپٹن نے ایک اوور میں 43رنز بٹور کر نیا لسٹ اے ریکارڈ بنا ڈالا ۔ دونوں کھلاڑیوں نے سینٹرل ڈسٹرکٹس کے فاسٹ بالر ولم لیو ڈک کے خلاف یہ کارنامہ سر انجام دیا ۔

(جاری ہے)

بریٹ ہیمپٹن نے ولم لیوڈ ک کی پہلی گیند کو بانڈری کے باہر بھیج کر چار رنز حاصل کے لیے جس کے بعد لیو ڈ ک نے اگلی دونوں گیندیں نو بالز کیں جنہیں ہیمپٹن نے چھکوں کی صور ت میں بانڈری کے پار پہنچایا،اگلی گیند ہیمپٹن نے ایک بار پھر بانڈری کے باہر بھیجی جس کے بعد انہوں نے لیوڈک کی تیسری گیند پر سنگل لے کر سٹرائیک جو کارٹر کو دی اور اپنامحض پانچواں لسٹ اے میچ کھیلنے والے جو کارٹر نے اگلی تینوں گیندوں پر چھکے رسیدکرکے ریکارڈ بکس میں ہمیشہ کے لیے اپنا نام لکھوا لیا ،سکور بور ڈ پر اس اوور کا احوال کچھ یوں دکھائی دیا ،6(نو بال )،6،6،6،1)۔
وقت اشاعت : 07/11/2018 - 16:20:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :