ٹرینٹ بولٹ کی تباہ کن باولنگ اور ہیٹ ٹرک

پاکستانی بیٹنگ کے ٹاپ آرڈر کے پرخچے اڑا دیے

muhammad ali محمد علی بدھ 7 نومبر 2018 20:33

ٹرینٹ بولٹ کی تباہ کن باولنگ اور ہیٹ ٹرک
ابوظہبی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 نومبر 2018ء) پہلا ایک روزہ میچ، ٹرینٹ بولٹ کی تباہ کن باولنگ اور ہیٹ ٹرک، پاکستانی بیٹنگ کے ٹاپ آرڈر کے پرخچے اڑا دیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ ابوظہبی میں کھیلا جا رہا ہے۔ ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو تگڑا ہدف دیا ہے۔

267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر پویلین لوٹ گیا ہے۔ ٹرینٹ بولٹ کی تباہ کن باولنگ اور ہیٹ ٹرک کے باعث صرف 8 رنز پر پاکستان کے تین کھلاڑی آوٹ ہوگئے ہیں۔ اوپنر فخر زمان، بابر اعظم اور محمد حفیط بنا کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کافی حد تک درست ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر نے 80 رنز بنا کر ٹیم کا ٹوٹل 266 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تاہم ایک وقت پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ نیوزی لینڈ 300 رنز سے زائد کا ہدف دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔ تاہم لیگ اسپنر شاداب خان کی جادوئی گیند بازی اور شاہین شاہ آفریدی کے بھرپور ساتھ کے باعث پاکستان مقررہ 50 اوورز میں نیوزی لینڈ کو 266 رنز تک محدود کرنے میں کامیاب رہا۔
وقت اشاعت : 07/11/2018 - 20:33:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :