پہلا ون ڈے ،ٹرینٹ بولٹ نے پاکستان کیخلاف ہیٹرک کرڈالی

ٹام لیتھم اور روس ٹیلر کی نصف سنچریاں،شاداب خان،شاہین آفریدی کے 4،4شکار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 7 نومبر 2018 20:33

پہلا ون ڈے ،ٹرینٹ بولٹ نے پاکستان کیخلاف ہیٹرک کرڈالی
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7نومبر2018ء) نیوزی لینڈنے پاکستان کو تین میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں جیت کےلئے 266رنز کا ہدف دیدیاہے ۔ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کولن منرو اور جارج ورکر نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں بلے بازوں نے 13 رنز جوڑے تو جارج ورکر ایک رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

کولن منرو29رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ، روس ٹیلر اور کپتان کین ولیمسن نے تیسری وکٹ کیلئے 42رنز جوڑے جسکے بعد ولیمسن27رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے ، روس ٹیلر اور ٹام لیتھم نے چوتھی وکٹ کے لیے 130رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد شاداب خان نے لیتھم کو 68رنز پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر ہنری نکولس کو بھی اسی انداز میں پوویلین بھیجا، کولن ڈی گرینڈہوم ہیٹرک بال بچانے میں تو کامیاب رہے تاہم اگلی ہی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں سلپ میں جکڑے گئے ،روس ٹیلر80رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوگئے ،اش سوڈھی اور ٹم ساﺅتھی نے آٹھویں وکٹ کیلئے42قیمتی رنز جوڑے جس کے بعد سوڈھی24رنز بناکر شاہین آفریدی کا تیسرا شکار بنے ،ٹم ساﺅتھی 20رنز بنا کر شاہین آفریدی کی چوتھی وکٹ بنے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے لیے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغا ز کیا تو ٹرینٹ بولٹ نے اپنے دوسرے اوور میں فخر زمان ،بابر اعظم اور محمد حفیظ کو آﺅٹ کرکے ہیٹرک کرنے والے تیسرے کیوی باﺅلر ہونیکا اعزاز اپنے نام کیا ۔اس سے قبل ڈینی موریسن نے مارچ 1994ءمیں بھارت کے خلاف نیپئر اور شین بانڈ نے جنوری 2007ءمیں آسٹریلیا کےخلاف برسبین میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔
وقت اشاعت : 07/11/2018 - 20:33:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :