متنازع ٹی ٹین لیگ کو ایک اور مشکل کا سامنا

پی ایس ایل فرنچائز نے لیگ پر تحفظات کا اظہار کردیا،ی احسان مانی کو خدشات سے آگاہ کردیا

جمعرات 8 نومبر 2018 19:59

متنازع ٹی ٹین لیگ کو ایک اور مشکل کا سامنا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2018ء) متنازع ٹی ٹین لیگ کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے، پی ایس ایل فرنچائز نے ٹی ٹین لیگ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو خدشات سے آگاہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹین لیگ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائز مالکان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو خط لکھ کر ٹی ٹین لیگ پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

خط کے متن کے مطابق پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کو اس لیگ میں شرکت سے روکے، ٹی ٹین لیگ فرنچائز کو پاکستانی شہروں کا نام استعمال کرنے سے بھی روکا جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہروں میں ٹی ٹین کی تشہیر سے پی ایس ایل فرنچائز کو نقصان ہوگا، ٹی ٹین لیگ کو پاکستان سے اسپانسر لینے سے روکا جائے۔ پی ایس ایل کی تمام چھ فرنچائز نے احسان مانی کو لکھے گئے خط میں متنازع ٹی ٹین لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کو شرکت سے روکنے پر زور دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 08/11/2018 - 19:59:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :