پہلا لاہور سپر کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ : آئیڈیل کلب نے مناواں جمخانہ کو آٹھ وکٹ سے ہرادیا

جمعرات نومبر 20:47

پہلا لاہور سپر کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ : آئیڈیل کلب نے مناواں جمخانہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2018ء) پہلے لاہور سپر کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں آئیڈیل کلب نے اپنے دوسرے میچ میں مناواں جمخانہ کو آٹھ وکٹ سے ہرادیا۔ مناواں جمخانہ رانا انعام اور افضال حیدر کی تباہ کن بائولنگ کا سامنا نہ کرسکی اور صرف 61 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ صرف محمد یعقوب 20 رنز بناسکے۔ رانا انعام نے 16 رنز کے عوض چار وکٹ جبکہ افضال حیدر نے 13 رنز کے عوض تین وکٹ حاصل کئے۔

علی بٹ نے دو وکٹ حاصل کئے۔ علی بٹ نے دو وکٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

آئیڈیل کلب نے مطلوبہ سکور 62 رنز صرف دو وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے آٹھ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ رضوان حیدر نے 34 اور محمد نعیم نے 20 رنز بنائے۔ عبدالواحد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آئیڈیل کلب کی اس ٹورنامنٹ میں یہ دوسری کامیابی ہے۔ شکیل احمد اور ملک محمد جمیل نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔ ٹورنامنٹ کمیٹی نے لاہور ریجن کے پرائیویٹ کلب ٹورنامنٹ پر دو ماہ کی پابندی کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے باقی میچوں کو روک دیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں اب تک 53میچ کھیلے جاچکے ہیں تقریباً 25 میچ بقایا ہیں۔ لیگ میچوں کے بعد 16 ٹیمیں ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچیں گی

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/11/2018 - 20:47:01

Your Thoughts and Comments