پاکستان کے معروف سپورٹس صحافی نعمان نیاز کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے

سرکاری چینل پی ٹی وی اسپورٹس کے ڈائریکر کی بون میرو سرجری کی جائے گی، دعاوں کی اپیل کر دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 نومبر 2018 21:35

پاکستان کے معروف سپورٹس صحافی نعمان نیاز کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2018ء) پاکستان کے معروف سپورٹس صحافی نعمان نیاز کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے، سرکاری چینل پی ٹی وی اسپورٹس کے ڈائریکر کی بون میرو سرجری کی جائے گی، دعاوں کی اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کھیلوں سے لگاو رکھنے والے لوگوں کو بری خبر دی گئی ہے۔ پاکستان کے نامور اسپورٹس اینکر، صحافی اور سرکاری چینل پی ٹی وی اسپورٹس کے ڈائریکر ڈاکٹر نعمان نیاز کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

اس بات کا انکشاف خود ڈاکٹر نعمان نیاز نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

نعمان نیاز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متعدد ٹوئٹس کرکے اپنی بیماری اور اس سے متعلق دیگر تفصیلات سے لوگوں کو آگاہ کیا۔






ڈاکٹر نعمان نیاز کینسر کے مرض کے علاج کیلئے لندن جائیں گے۔ لندن میں ہی ڈاکٹر نعمان نیاز کا علاج کیا جائے گا۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سے شائقین کرکٹ اور سابق و موجودہ کرکٹرز کی جانب سے ڈاکٹر نعمان نیاز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 08/11/2018 - 21:35:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :