اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل (کل) کھیلا جائے گا

جمعہ نومبر 17:41

اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل (کل) کھیلا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2018ء)مہران کلب اور ہما کلب کی ٹیموں کے درمیان اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ (کل) ہفتہ کو ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

گنگال کلب کی ٹیم پہلے ہی ٹورنامنٹ کا فائنل کوالیفائی کر چکی ہے۔ اس سے قبل گنگال کلب نے اکبر کلب کو پہلے سیمی فائنل میں پنلٹی ککس پر شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ اکبر کلب کے صدر سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی 36 بہترین ٹیموں نے ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لیا۔

وقت اشاعت : 09/11/2018 - 17:41:08

Your Thoughts and Comments