پاکستان بلے باز امام الحق نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران گیند لگنے سے بے ہوش ہوگئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 نومبر 2018 21:12

پاکستان بلے باز امام الحق نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران گیند لگنے سے بے ہوش ہوگئے
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2018ء) پاکستان بلے باز امام الحق نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران گیند لگنے سے بے ہوش ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ ابوظہبی میں کھیلا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کو سیریز میں شکست سے بچنے کیلئے اس میچ میں فتح حاصل کرنا لازم ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی بلے بازوں نے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اچھا آغاز فراہم کیا۔ پاکستان نے جب 12 ویں اوور میں بنا کسی وکٹ کے نقصان کے 54 رنز بنائے، تو اس موقع پر کیوی گیند باز کی گیند سر پر لگنے کے باعث امام الحق زمین پر گر پڑے اور کچھ لمحوں کیلئے بے ہوش بھی ہوگئے۔ بعد ازاں انہیں میدان سے باہر لے جایا گیا۔ امام الحق کو مزید معائنے کیلئے ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 09/11/2018 - 21:12:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :