فخر زمان کی شاندار اننگ، پاکستان نیوزی لینڈ کو 4 برس بعد شکست دینے میں کامیاب

ابوظہبی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، سیریز 1،1 سے برابر ہوگئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 نومبر 2018 23:07

فخر زمان کی شاندار اننگ، پاکستان نیوزی لینڈ کو 4 برس بعد شکست دینے میں کامیاب
ابوظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9نومبر2018ء) فخر زمان کی شاندار اننگ، پاکستان نیوزی لینڈ کو 4 برس بعد شکست دینے میں کامیاب، ابوظہبی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، سیریز 1،1 سے برابر ہوگئی ۔ ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کولن منرو اور جارج وارکر نے اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستانی باﺅلرز نے قومی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور کیویز کے 4 بلے بازوں کو 16 ویں اوور میں 74 رنز پر پویلین بھیج دیا۔کولن منرو 13 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی وکٹ بنے ،کین ولیمسن1 رن سکور کرکے رن آﺅٹ ہوئے،جارج ورکر28 رنز سکور کرکے حفیظ کی گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ ٹام لیتھم ایک رن بنا کر شاہین آفریدی کے شاندار یارکر پر بولڈ ہوئے ، ہنری نکولس اور روس ٹیلر نے پانچویں وکٹ کے لیے75رنز جوڑے جس کے بعد نکولس 33رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے ، کولن ڈی گرینڈ ہوم3رنز بنا کر شاداب خان کو چھکا لگانے کی کوشش میں حسن علی کے ہاتھوں جکڑے گئے ،ٹم ساﺅتھی 13رنز بنا کر شاہین آفریدی کا تیسرا شکا ر بنے جبکہ اش سوڈھی بھی13رنز سکورکرکے شاہین آفریدی کی گیندپر بولڈ ہوگئے ،ٹرینٹ بولٹ 1رن بناکر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے، کیویز نے مقررہ50اوورز میں209رنز بنائے ،روس ٹیلر86رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کےلئے شاہین آفریدی نے4،حسن علی نے2اور شاداب خان او ر محمد حفیظ نے 1،1وکٹ لی۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا لیکن 54 کے مجموعی سکور پر امام الحق کیوی باﺅلر فرگوسن کا خطرناک باﺅنسر سر پر لگنے سے زخمی ہو کر گراﺅنڈ سے باہر چلے گئے۔امام الحق کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے کےلئے بابر اعظم آئے اور دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کےلئے 101رنز جوڑے جسکے بعد فخر زمان86رنز بنا کر لوکی فرگوسن کی گیند پر پوویلین لوٹے،بابر اعظم بھی اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور46رنز بنا کر فرگوسن کی دوسری وکٹ بنے ، شعیب ملک 10رنز بنا کر فرگوسن کے ہاتھوں ہی آﺅٹ ہوئے ،کپتان سرفراز احمد بھی میچ ختم نہ کرسکے اور13رنز بنا کر اش سوڈھی کا پہلا شکار بن گئے ،آج کے میچ کےلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ قومی ٹیم میں جنید خان کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے، وہ ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں ۔

سرفراز الیون میں امام الحق، فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کے لیگ سپنر ٹوڈ ایسٹل انجری کا شکار ہونے کے بعد بغیر کوئی میچ کھیلے واپس روانہ ہوگئے جبکہ کیویز ٹیم جارج وارکر، کولن منرو،کین ولیمسن( کپتان )، روس ٹیلر، ٹام لیتھم، ہینری نیکولس، کولن گرینڈ ہوم، ٹم سا ﺅتھی، اش سوڈھی، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 09/11/2018 - 23:07:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :