بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا

زمبابوے کی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ،ْرپورٹ

ہفتہ 10 نومبر 2018 13:41

بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2018ء) بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کل اتوار سے ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ یاد رہے کہ مہمان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو 151 رنز سے شکست دی تھی۔ یہ زمبابوے کی تاریخی فتح تھی جو اس نے بنگلہ دیش کے خلاف حاصل کی۔
وقت اشاعت : 10/11/2018 - 13:41:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :