کیوی بولر فرگوسن کے خطرناک باؤنسر سے پاکستانی اوپنر بیٹسمین امام الحق زخمی

قومی ٹیم کے اوپنر کے تمام اسکین کلیئر ہیں، امام الحق جلد ٹیم کو جوائن کر لیں گے ،ْ پی سی بی حکام

ہفتہ 10 نومبر 2018 13:41

کیوی بولر فرگوسن کے خطرناک باؤنسر سے پاکستانی اوپنر بیٹسمین امام الحق زخمی
ابو ظبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2018ء) کیوی بولر فرگوسن کے خطرناک باؤنسر سے پاکستانی اوپنر بیٹسمین امام الحق زخمی ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی بلے باز امام الحق چہرے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

امام الحق کو کیوی بولر لوکی فرگوسن کا تیز باؤنسر جبڑے پر لگا وہ ہیلمٹ کی وجہ سے خطرناک انجری سے بچ گئے لیکن ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔شدید تکلیف کے باعث امام الحق کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔پاکستانی کرکٹ بورڈ کا امام الحق کی انجری کے حوالے سے کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے اوپنر کے تمام اسکین کلیئر ہیں، امام الحق جلد ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔پی سی بی حکام کے مطابق امام الحق کی دیکھ بھال کے لیے فزیو تھراپسٹ ان کے ساتھ ہوں گے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امام الحق اب بالکل ٹھیک ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 10/11/2018 - 13:41:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :