پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر

ہفتہ 10 نومبر 2018 16:20

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں کل اتوار کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

کیویز نے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں گرین شرٹس کو 47 رنز سے شکست دے کر برتری حاصل کی تھی لیکن پاکستانی ٹیم نے دوسرا میچ 6 وکٹوں سے جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کیا، اب دونوں ٹیموں نے سیریز جیتنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کی حالیہ کارکردگی اور فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کن معرکے میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔
وقت اشاعت : 10/11/2018 - 16:20:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :