سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ 14 نومبر سے شروع ہو گا، مہمان انگلش ٹیم کو 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

ہفتہ 10 نومبر 2018 16:20

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ 14 نومبر سے شروع ہو گا، مہمان انگلش ٹیم کو 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل
کینڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 14 نومبر سے کینڈی میں شروع ہو گا، مہمان انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، انگلش ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 211 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

پہلے ٹیسٹ میں شاندار فتح کے بعد انگلینڈ نے اب سیریز جیتنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں جبکہ دوسری جانب میزبان ٹیم بھی میچ جیت کر حساب 1-1 سے برابر کرنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 10/11/2018 - 16:20:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :