بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کل شروع ہو گا، زمبابوے کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

ہفتہ 10 نومبر 2018 16:20

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کل شروع ہو گا، زمبابوے کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ کل اتوار سے ڈھاکہ میں شروع ہو گا، مہمان زمبابوین ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، زمبابوے نے پہلے ٹیسٹ میں میزبان بنگال ٹائیگرز کو 151 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم نے دوسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے جبکہ دوسری جانب میزبان ٹیم میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کرنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں میزبان بنگلہ دیشی ٹیم نے زمبابوے کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔
وقت اشاعت : 10/11/2018 - 16:20:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :