نیوزی لیڈ کیخلاف قومی ٹیم کی شاندار فتح ، شاہد خان آفریدی کی مبارکباد

ہفتہ 10 نومبر 2018 17:02

نیوزی لیڈ کیخلاف قومی ٹیم کی شاندار فتح ، شاہد خان آفریدی کی مبارکباد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2018ء) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے آل رانڈ پرفارمنس دکھائی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف آل رانڈ پرفارمنس دکھائی۔ فخر زمان کو اسکورکرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

(جاری ہے)

شاہین آفریدی نے ایک بار پھرزبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ امام الحق فائٹر ہے، امید ہے جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل شاہد خان آفریدی نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے پاکستان ایشیا کپ جیت جائے گا، دبا کے باوجود سرفراز احمد ٹیم کو بہت اچھا لے کر چل رہے ہیں، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ سے پہلے پاکستان کی پرفارمنس بہت اچھی رہی۔
وقت اشاعت : 10/11/2018 - 17:02:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :