کیویز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے فخر زمان اور شاداب خان کی ٹیم سے چھٹی

سلیکشن کمیٹی کا اوپننگ بلے باز اور لیگ اسپنر کو ٹیسٹ سیریز نہ کھلا کر آرام دینے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 10 نومبر 2018 20:21

کیویز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے فخر زمان اور شاداب خان کی ٹیم سے چھٹی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 نومبر2018ء) کیویز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے فخر زمان اور شاداب خان کی ٹیم سے چھٹی، سلیکشن کمیٹی کا اوپننگ بلے باز اور لیگ اسپنر کو ٹیسٹ سیریز نہ کھلا کر آرام دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف تین میچز پر مبنی ٹیسٹ سیریز کیلئے اوپننگ بلے باز فخر زمان اور لیگ سپنر شاداب خان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں کو آرام دینے کے غرض سے ٹیسٹ ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ جبکہ فاسٹ باولرز محمد عامر اور وہاب ریاض کو بھی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ نوجوان گیند باز شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کریں گے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ میں کپتان سرفرازاحمد،محمد حفیظ،امام الحق،اظہرعلی ،حارث سہیل ، اسدشفیق، بابراعظم، یاسرشاہ، بلال آصف ،محمدعباس،حسن علی،فہیم اشرف ، میرحمزہ ، شاہین آفریدی اور سعد علی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 10/11/2018 - 20:21:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :