برطانوی باکسر عامر خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ آئندہ ہفتے عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب رونہ ہونگے

پیر 12 نومبر 2018 18:09

برطانوی باکسر عامر خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ آئندہ ہفتے عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب رونہ ہونگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) برطانوی باکسر عامر خان آئندہ ہفتے عمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب رونہ ہوں گے ۔عالمی شہرت یافتہ باکسر کے ہمراہ ان کی اہلیہ فریال مخدوم خان بھی ان کے ہمراہ جائیں گی ۔ عمرے کے دوران عامر خان امت مسلمہ اور اپنے مستقبل کی فائٹس کے حوالے سے خصوصی دعا بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل عامر خان نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا جس میں انہوں نے لاہور میں واہگہ بارڈر پر پاک بھارت پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کرنے کے ساتھ داتا دربار پر بھی حاضری دی تھی۔

بعدازاں وہ اسلام آباد گئے جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے آئندہ برس مارچ میں پاکستان باکسنگ لیگ کروانے کا اعلان بھی کیا۔
وقت اشاعت : 12/11/2018 - 18:09:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :