تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن مستحکم، روہت شرما 3 درجے ترقی پا کر ساتویں نمبر پر آ گئے، بائولرز میں راشد خان سرفہرست، شاداب خان دوسرے نمبر پر برقرار، فہیم اشرف 9 درجے چھلانگ لگا کر ٹاپ ٹین میں شامل

پیر 12 نومبر 2018 21:08

تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن مستحکم، روہت شرما 3 درجے ترقی پا کر ساتویں نمبر پر آ گئے، بائولرز میں راشد خان سرفہرست، شاداب خان دوسرے نمبر پر برقرار، فہیم اشرف 9 درجے چھلانگ لگا کر ٹاپ ٹین میں شامل
دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) سٹار پاکستانی بلے باز بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی، روہت شرما 3 درجے ترقی کے ساتھ ساتویں نمبر پر آ گئے، بائولرز میں راشد خان سرفہرست ہیں، شاداب خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں، فہیم اشرف 14 درجے ترقی پا کر پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، کلدیپ یادیو 14 درجے لمبی چھلانگ لگا کر کیریئر بہترین 23ویں نمبر پر آ گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں پاکستان کے بابراعظم بدستور ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں، ان کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے، فنچ دوسرے، منرو تیسرے نمبر پر موجود ہیں، فخر زمان کا پانچواں نمبر ہے، روہت شرما 3 سیڑھیاں چڑھ کر ساتویں نمبر پر آ گئے، شیکھر دھون ترقی کے ساتھ 16ویں نمبر پر آ گئے، بائولرز میں افغانستان کے راشد خان سرفہرست ہیں، شاداب خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں، پاکستانی بائولرز فہیم اشرف 9 اور عماد وسیم 2 درجے بہتری کے ساتھ بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر آ گئے، کلدیپ یادیو 14 درجے چھلانگ لگا کر 23ویں نمبر پر آ گئے، آل رائونڈرز میں گلین میکسویل سرفہرست ہیں۔
وقت اشاعت : 12/11/2018 - 21:08:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :