آسٹریلوی بلے باز ایلیزا ہیلی کا ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دوسری تیز ترین ففٹی بنانے کا اعزاز

پیر 12 نومبر 2018 22:02

آسٹریلوی بلے باز ایلیزا ہیلی کا ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دوسری تیز ترین ففٹی بنانے کا اعزاز
گیانا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) آسٹریلوی بلے باز ایلیزا ہیلی نے ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں دوسری تیز ترین نصف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا، انہوں نے ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 گیندوں پر ففٹی بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا، انہوں نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔

(جاری ہے)

ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری بنانے کا عالمی اعزاز نیوزی لینڈ کی سوفی ڈیوائن کو حاصل ہے جنہوں نے 2005ء میں بھارت ویمن کے خلاف کھیلے گئے میچ میں صرف 18 گیندوں پر سنگ میل عبور کر کے عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔
وقت اشاعت : 12/11/2018 - 22:02:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :