ٹانگ ٹوٹنے کے باوجود دوڑ مکمل کرنے والی جاپانی ایتھلیٹ نے مثال قائم کردی

پیر 12 نومبر 2018 23:46

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) جاپانی طالبہ ری آئی لیڈا نے میراتھون ریس کے دوران ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ جانے کے بعد بھی اپنی دوڑ مکمل کی اور اپنی ساتھی تک گھٹنوں کے بل چلتے ہوئے پہنچی۔عالمی میڈیا کے مطابق آئیواتانی سنگیو کارپوریٹ کے تحت ’ریلے میرا تھون ریس ایکی ڈِن‘ کے دوران 19 سالہ طالبہ لیڈا 26 میل کی ریس کے دوران گر گئیں جس کے باعث ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی تاہم ایتھلیٹ نے ہمت نہیں ہاری اور 700 فٹ کا فاصلہ اپنے گھٹنوں کے بل پر ادا کیا اور ساتھی کو ریلے دی۔

(جاری ہے)

گھٹنوں کے بل چلنے کے باعث جاپانی ایتھلیٹ کے ہتھیلی اور گھٹنے شدید زخمی ہوگئے اور خون بہنے لگا لیکن اس کے باوجود سفر جاری رکھا۔ سوشل میڈیا پر بہادر ایتھلیٹ کی ویڈیو کو کافی پذیرائی ملی اور صارفین نے نوجوان طالبہ کی ہمت اور جذبے کو سراہا۔جاپانی طالبہ نے کہا کہ میدان چھوڑنا کھلاڑی کے شایان شان نہیں ہوتا اس لیے آخری حد تک اپنی کوشش جاری رکھی، میں نہیں چاہتی تھی کہ صرف میری وجہ سے ہماری پوری ٹیم کو شکست کا سامنا ہو ۔ میرے اس عمل سے ملنے والی داد و تحسین نے حوصلوں کو مزید بلند کردیا ہے۔
وقت اشاعت : 12/11/2018 - 23:46:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :