اسپینش لالیگا، دفاعی چیمپئن بارسلونا کو ہوم لیگ میچ میں گزشتہ دو برسوں بعد پہلی شکست کا سامنا، میسی کی محنت بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی

پیر 12 نومبر 2018 23:54

اسپینش لالیگا، دفاعی چیمپئن بارسلونا کو ہوم لیگ میچ میں گزشتہ دو برسوں بعد پہلی شکست کا سامنا، میسی کی محنت بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی
بارسلونا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) سپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں دفاعی چیمپئن بارسلونا کو ہوم لیگ میچ میں گزشتہ دو برسوں بعد پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا، ریال بیٹس نے بارسلونا کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 4-3 گولز سے شکست دی، سرگیو کین کا 83ویں منٹس میں گول فیصلہ کن ثابت ہوا، میسی کی عمدہ کارکردگی بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

(جاری ہے)

اسپینش لالیگا کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں ریال بیٹس اور بارسلونا کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے ریال بیٹس کا ساتھ دیا اور اس نے بارسلونا کو 3 کے مقابلے میں 4 گولز سے زیر کر کے کامیابی سمیٹی، پہلے ہاف میں ریال بیٹس کو بارسلونا کے خلاف 2-0 گولز کی برتری حاصل تھی، فرپو اور روڈریگائز نے گولز کر کے ٹیم کو برتری دلائی تھی، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، میسی نے 68ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ 2-1 گولز کر دیا، تین منٹس بعد ہی ریال بیٹس کے لو سیلسو نے گول کر کے مقابلہ 3-1 گولز کر دیا، 79ویں منٹس میں بارسلونا کے وائیڈل نے گول کے سکور 3-2 کر دیا لیکن چار منٹس کے بعد ہی ریال بیٹس کے سرگیو کین نے گول کر کے مقابلہ 4-2 گولز کر دیا جس کے بعد بارسلونا کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، میسی نے 90 پلس منٹس میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے سکور 4-3 گولز کر دیا تاہم ان کا یہ گول بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکا۔

وقت اشاعت : 12/11/2018 - 23:54:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :