سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہو گا

مہمان انگلش ٹیم کو 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ،ْ رپورٹ

منگل 13 نومبر 2018 15:36

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہو گا
کینڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل بدھ 14 نومبر سے کینڈی میں شروع ہو گا ،ْ مہمان انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ انگلش ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 211 رنز سے شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 13/11/2018 - 15:36:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :