سپینش لالیگا، دفاعی چیمپئن بارسلونا کو ہوم لیگ میچ میں گزشتہ دو برسوں بعد پہلی شکست کا سامنا، میسی کی محنت بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی

منگل 13 نومبر 2018 16:43

ْبارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) سپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں دفاعی چیمپئن بارسلونا کو ہوم لیگ میچ میں گزشتہ دو برسوں بعد پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ریال بیٹس نے بارسلونا کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 4-3 گولز سے شکست دی۔ سرگیو کین کا 83 ویں منٹ میں گول فیصلہ کن ثابت ہوا، میسی کی عمدہ کارکردگی بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

سپینش لالیگا کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں ریال بیٹس اور بارسلونا کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم قسمت نے ریال بیٹس کا ساتھ دیا اور اس نے بارسلونا کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے زیر کر کے کامیابی سمیٹی۔ پہلے ہاف میں ریال بیٹس کو بارسلونا کے خلاف 2-0 گول کی برتری حاصل تھی۔ فرپو اور روڈریگائز نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی تھی۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ میسی نے 68 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ 2-1 گول کر دیا۔ تین منٹ بعد ہی ریال بیٹس کے لو سیلسو نے گول کر کے مقابلہ 3-1 گول کر دیا۔ 79 ویں منٹ میں بارسلونا کے وائیڈل نے گول کے سکور 3-2 کر دیا لیکن چار منٹ کے بعد ہی ریال بیٹس کے سرگیو کین نے گول کر کے مقابلہ 4-2 گول کر دیا جس کے بعد بارسلونا کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔ میسی نے 90 پلس منٹس میں پینلٹی کارنر پر گول کر کے سکور 4-3 گول کر دیا تاہم ان کا یہ گول بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکا۔
وقت اشاعت : 13/11/2018 - 16:43:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :