برطانیہ،دوستوں کی دولہا کوا نوکھے اندا ز میں شادی کی مبارکباد

دولہا ہارون ملک مقامی لیگ میں کھیلتا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 13 نومبر 2018 17:35

برطانیہ،دوستوں کی دولہا کوا نوکھے اندا ز میں شادی کی مبارکباد
مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13نومبر2018ء) عمومی طور پر دنیائے کرکٹ سے جب بھی کوئی کھلاڑی ریٹائر ہوتا ہے تو مخالف ا ور اس کی اپنی ٹیم کی جانب سے اسے الوداعی میچ میں گارڈ آف آنر دیا جاتا ہے لیکن کرکٹ کچھ دیوانے ایسے بھی ہوتے ہیں جو خوشی کے کسی موقع پر بھی ایسی روایات کو جنم دیتے ہیں جو ان کے بعد آنے والوں کے لیے مشعل راہ بن جاتی ہیں ۔

انگلینڈ میں حال ہی میں ہونے والی ایک شادی کے دوران دولہا کے دوستوں نے بھی کچھ ایسا کیا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ایک پاکستانی ہارون ملک کے ولیمے کے دوران اس کے دوستوں نے اسے انوکھا سرپرائز دیا ۔ سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والے ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہارون کے دوست گارڈ آف آنر سٹائل میں بلے سے بلا ملائے کھڑے ہیں اور دولہا اس کے نیچے سے گزر کر سٹیج کی جانب جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ہارون ملک کے ایک دوست نے یہ پوسٹ سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”ہمارا دوست ہارون ملک گزشتہ مہینے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوا ہے اور ہمارے لڑکوں نے اسے سنگل لائف سے میرڈ لائف میں جانے کی خوشی میں گارڈ آف آنر دیا“۔ذرائع کے مطابق ہارون ملک مانچسٹر کی مقامی سنڈے لیگ میں کھیلتا ہے،یہ سب لوگ سارا ہفتہ کام کرتے ہیں اور اتوار کو کرکٹ کھیلتے ہیں۔































































وقت اشاعت : 13/11/2018 - 17:35:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :