انٹر زونل انڈر 19کرکٹ،ایسٹ زون ریڈز، ویسٹ زون گرینزاور ایسٹ زون گرینز نے میچز جیت لئے

منگل 13 نومبر 2018 19:06

انٹر زونل انڈر 19کرکٹ،ایسٹ زون ریڈز، ویسٹ زون گرینزاور ایسٹ زون گرینز نے میچز جیت لئے
لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری انٹر زونل انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے تیسرے مرحلے میں مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا ہے، ایل سی سی اے گرائونڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ایسٹ زون ریڈز نے ویسٹ زون ریڈز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8رنز سے شکست دے دی، ایسٹ زون ریڈز نے پہلے کھیل کر مقررہ 40اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 191رنز بنائے، بلال منیر نے 70رنز کی نمایاں اننگ کھیلی کرامت خان نے 5وکٹیںحاصل کیں ،ویسٹ زون ریڈز ہدف کے تعاقب میں 9وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنا سکی، حارث خان نے 55اور دانیال احمد نے 53رنز بنائے، صبغت اللہ نے 2وکٹیں حاصل کیں ،بلال منیر مین آف دی میچ قرار پائے ،اتفاق گرائونڈ ایل آرسی اے میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں ویسٹ زون گرینز نے نارتھ زون گرینز کو 51رنز سے ہرا دیا، ویسٹ زون گرینز نے پہلے کھیل کر مقررہ اوورز میں 3وکٹوں پر 296رنز بنائے، علی اصغر نے 113اور شاہد خان نے 84رنز بنائے جبکہ نارتھ زون گرینز جواب میں 9وکٹوں کے نقصان پر 245رنز تک محدود رہی، محمد حسن نے 73اور ارشد شمشیر نے 68رنز کی نمایاں اننگ کھیلی ،اعجاز خان اور علی اصغر نے 3,3وکٹیں حاصل کیں ،علی اصغر مین آف دی میچ قرار پائے ،ریس کورس گرائونڈ میں منعقدہ تیسرے میچ میں ایسٹ زون گرینز نے نارتھ زون ریڈز کو 141رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی ،ایسٹ زون گرینز نے پہلے کھیل کر مقررہ 40اوورز میں 9وکٹوں پر 234 رنز بنائے فرحان اسماعیل نے 58اور علی رضا 53رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عمر رزاق نے 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ نارتھ زون ریڈز جواب میں 93رنز بنا سکی ، آحل جاوید نے 28رنز بنائے امر شاہ نے 3وکٹیں حاصل کیں ۔

وقت اشاعت : 13/11/2018 - 19:06:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :