صدر مملکت سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر کی ملاقات

سلیم سیف اللہ کی عارف علوی کو ملکی بین الاقوامی مقابلے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت

منگل 13 نومبر 2018 20:07

صدر مملکت سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت جو پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں نے پاکستان میں ٹینس کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے صدر مملکت کو دسمبر میں ہونے والی 25 ملکی بین الاقوامی مقابلے میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی۔
وقت اشاعت : 13/11/2018 - 20:07:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :