آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم اور فخر زمان کی ترقی

ابتدائی 10 بہترین بلے بازوں میں پاکستان کے صرف بابراعظم شامل ، ایک درجہ ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پر قبضہ کرلیا ترقی پانے والوں میں قومی ٹیم کے فخر زمان بھی شامل ہیں جو گیارہویں پوزیشن پر آگئے

منگل 13 نومبر 2018 21:25

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم اور فخر زمان کی ترقی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بابراعظم اور فخر زمان ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ ابتدائی 10 بہترین بلے بازوں میں پاکستان کے صرف بابراعظم شامل ہیں جنہوں نے ایک درجہ ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔

ترقی پانے والوں میں قومی ٹیم کے فخر زمان بھی شامل ہیں جو گیارہویں پوزیشن پر آگئے۔بہترین بلے بازوں کی فہرست میں بھارت کے روہت شرما دوسری اور نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر نے کیرئیر میں پہلی مرتبہ تیسری پوزیشن حاصل کی، انہوں نے پاکستان کے خلاف حال ہی میں 86 اور 86 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

(جاری ہے)

آئی سی سی رینکنگ میں انگلینڈ کے جوئے روٹ نے اپنی تیسری پوزیشن برقرار رکھی جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے۔

جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے ترقی پا کر ساتویں پوزیشن سبھال لی، بھارت کے شیکر دھاون اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن بدستور آٹھویں اور نویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے کوائنٹن ڈی کوک تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پر آگئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی تھی جس میں بابراعظم نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی جب کہ محمد حفیظ کی رینکنگ میں 16 درجے ترقی ہوئی تھی۔
وقت اشاعت : 13/11/2018 - 21:25:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :