آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ، بلے بازوں میں ویرات کوہلی، باولرز میں جسپریت بمرا اور آل راونڈرز میں راشد خان بدستور سرفہرست

ی بلے باز روز ٹیلر 3 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین تیسرے نمبر پر آ گئے، بابر اعظم کا پانچواں نمبر برقرار ہے فخر زمان نے 6 درجے ترقی کے ساتھ 11ویں پوزیشن سنبھال لی باولرز میں شاداب خان 16 درجے اوپر چڑھ کر 24ویں نمبر پر، ڈیل سٹین کی 9 درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹونٹی میں واپسی ہوئی لوکی فرگوسن 31 درجے چھلانگ لگا کر 42ویں نمبر پر آ گئے

منگل 13 نومبر 2018 21:51

آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ، بلے بازوں میں ویرات کوہلی، باولرز میں جسپریت بمرا اور آل راونڈرز میں راشد خان بدستور سرفہرست
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں ویرات کوہلی، باولرز میں جسپریت بمرا اور آل راونڈرز میں راشد خان بدستور سرفہرست ہیں، کیوی بلے باز روز ٹیلر 3 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین تیسرے نمبر پر آ گئے، بابر اعظم کا پانچواں نمبر برقرار ہے، فخر زمان نے 6 درجے ترقی کے ساتھ 11ویں پوزیشن سنبھال لی، باولرز میں شاداب خان 16 درجے اوپر چڑھ کر 24ویں نمبر پر آ گئے، ڈیل سٹین کی 9 درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹونٹی میں واپسی ہوئی ہے، لوکی فرگوسن 31 درجے چھلانگ لگا کر 42ویں نمبر پر آ گئے۔

(جاری ہے)

منگل کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں ویرات کوہلی سرفہرست ہیں اور روہت شرما دوسرے نمبر پر موجود ہیں، روز ٹیلر نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں دو نصف سنچریاں بنا کر 3 سیڑھیاں چڑھ کر وارنر اور روٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن سنبھال لی، بابر اعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں، ڈوپلیسی 3 درجے بہتری کے ساتھ ساتویں نمبر پر آ گئے، فخر زمان نے 6 درجے ترقی کے ساتھ 11ویں پوزیشن سنبھال لی، ڈیوڈ ملر 11 سیڑھیاں چڑھ کر 31ویں نمبر پر آ گئے، شان مارش 18 درجے بہتری کے ساتھ 62ویں نمبر پر پہنچ گئے، باولرز میں جسپریت بمرا سرفہرست ہیں، ٹرینٹ بولٹ 3 درجے تنزلی کے بعد ساتویں اور حسن علی 3 درجے تنزلی کے بعد 13ویں نمبر پر چلے گئے، ڈیل سٹین نے 9 درجے کے ساتھ دوبارہ ٹاپ ٹونٹی میں جگہ بنا لی ہے، انہوں نے 15ویں پوزیشن سنبھال لی، شاداب خان کی 16 درجے ترقی ہوئی ہے، انہوں نے 24ویں پوزیشن سنبھال لی، کیوی فاسٹ باولر لوکی فرگوسن 31 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 42ویں نمبر پر آ گئے، شاہین شاہ آفریدی 66 درجے چھلانگ لگا کر 118ویں نمبر پر آ گئے، آل راونڈرز میں راشد خان سرفہرست ہیں، محمد حفیظ ایک سیڑھی چڑھ کر چوتھے نمبر پر آ گئی
وقت اشاعت : 13/11/2018 - 21:51:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :